کیبنٹ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیراریٹائرڈ ہوگئے

Jan 31, 2023 | 18:29 PM

ایک نیوز:کیبنٹ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیراریٹائرڈ ہوگئے۔بہترین خدمات پر ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

کیبنٹ ڈویژن کےمطابق سردار احمد نواز سکھیرا نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس میں 38 سال خدمات سر انجام دیں۔ سردار احمد نواز سکھیرا گزشتہ تین سال سے بطور سیکریٹری کیبنٹ خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ سردار احمد نواز سکھیرا وفاقی حکومت کے سب سے سینئر سیکرٹری شمار ہوتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران 23 مختلف حکومتوں کے ساتھ کام کیا۔

سردار احمد نواز سکھیرا وزارت اطلاعات و نشریات ، وزارت تجارت و ٹیکسٹائل ، بورڈ آف انویسٹمنٹ ، ، وزارت تعلیم  اور وزارتِ نجکاری میں بطور سیکریٹری تعینات رہے۔سردار احمد نواز سکھیرا کو حال ہی میں پنجاب کی نگران وزارت اعلیٰ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

دریں اثنا کیبنٹ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیراریٹائرڈ  نے ریٹائرمنٹ پر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کی۔صدر نے احمد نواز سکھیرا کوخدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں