قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجر خواجہ جنید پر تاحیات پابندی

قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی
کیپشن: Khawaja Junaid, the former manager of the national hockey team, has been banned for life

ایک نیوز: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئین و مینجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی۔

گزشتہ برس ایشیاء کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں بارہ کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارنے کا واقعہ پیش آیا، پاکستان گول ڈسکوالیفائی ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کرسکا۔ خواجہ جنید ایشیاء کپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر تھے۔

سابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے معاملہ کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، خواجہ جنید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل استعفیٰ پیش کردیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی، جس کی روشنی میں اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ۔

پابندی عائد کیے جانے پر خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ میں کسی کے ساتھ اختلافات یا لڑائی جھگڑا نہیں چاہتا، جب معاملہ ختم ہو چکا تو اب پتہ نہیں کیا ضرورت پڑ گئی۔

سابق اولمپئن کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ ایکمین کی جانب سے ذمہ داری قبول کر نے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا تھا، میری ذمہ داری ہی نہیں بنتی تھی اب فیڈریشن جو مرضی فیصلہ کرے۔