ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان و ویمن کرکٹ ٹیم دوبئی پہنچ گئی

 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان و ویمن کرکٹ ٹیم دوبئی پہنچ گئی

ایک نیوز: ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میلبرن سے دوبئی پہنچ گئی  جہاں سے کل کیپ ٹاؤن کیلئے روانہ ہونگی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیےمیلبرن سے  دوبئی  پہنچ گئی ہے اور کل دبئی سے کیپ ٹاؤن روانہ ہوگی۔پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔ و ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا۔

واضع ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہوا ہے۔ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 13 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے جن میں تمام خواتین شامل ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔

آئی سی سی نے کہا  کہ میچ ریفریز کا تعلق بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے ہے۔جن میں میچ ریفری جی ایس لکشمی  جن کا تعلق بھارت سے ہے، شینڈرے فرٹز   کا تعلق جنوبی افریقہ اور مشیل پریرا کا تعلق سری لنکا سے ہے۔وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10خواتین امپائرز کا تعلق انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بھارت سے ہےجن میں آن فیلڈ اور ٹی وی امپائرز میں بھارت سے ورندا راٹھی اور این جانانی ، انگلینڈ سے سو ریڈفرن ، آسٹریلیا سے ایلوس شیریڈن اور کلیئر پولوساک ، ویسٹ انڈیز سے جیکولین ولیمز ،نیوزی لینڈ سے کم کاٹن ، جنوبی افریقا سے لارین ایجن بیگ ، انگلینڈ سےاینا ہیرس ، سری لنکا سے نیمالی پریرا شامل ہیں۔