ایک نیوز : لاہور میں رشتہ سے انکار پر نوجوان نے گلشن راوی کی حدود میں لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی چھریاں مار لیں۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کی شناخت 18 سالہ حناء کے نام سے ہوئی ہے اور چند دن قبل احسان کےگھر والوں کو مقتولہ کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ نوجوان لڑکی اپنی والدہ کیساتھ پارلر چلاتی تھی،ملزم احسان نے پارلر جا کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ملزم احسان کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضع رہے کہ بہاولنگر میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا سلسلہ بھی نہیں رک سکاہے۔ سسرال گھر جانے سے انکار پر شوہر نے 6 ماہ قبل شادی ہوئی دلہن کو قتل کر دیا تھا بستی طارق آباد میں سسرال گھر جانے سے انکار پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا تھا۔ مقتولہ مافیا بی بی اور ملزم منصب کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے مقتولہ کو چند روز قبل تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے نکال دیا تھا۔ جس کے بعد مقتولہ اپنے والدین کے گھر آگئی ملزم اسے زبردستی لینے آیا تو دلہن نے جانے سے انکار کردیا تھا۔ ملزم نے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔