پنجاب حکومت کا پشاور دھماکہ میں زخمیوں کیلئے بڑا اعلان

پنجاب حکومت کا پشاور دھماکہ میں زخمیوں کیلئے بڑا اعلان

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے سرکاری جہاز پشاور دھماکے کے زخمیوں کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری جہاز سے دھماکے کے پیچیدہ زخمیوں کو لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا 

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری جہاز پشاور دھماکے کے زخمیوں کے لیے بھیجے کا فیصلہ کیا ہے۔   پنجاب حکومت کا سرکاری جہاز زخمیوں کو منتقل کرے گادھماکے کے پیچیدہ زخمیوں کو لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا ۔

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے لاہور کے سرکاری اسپتالوں کو پشاور زخمیوں کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے جہاز کے ہمراہ میڈیکل ٹیم بھی موجود ہوگی۔لاہور اور راولپنڈی سے میڈیکل ٹیمیں بھی پشاور روانہ ہو گئی ہیں۔ 

واضع رہے کہ پشاور میں والے دھماکے کے پیش نظر صوبے میں یوم سوگ منایا گیا۔نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 90 سے تجاوز کر گئی ہوئی ہے۔متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی، سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔