فیروزوالہ: دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

فیروزوالہ: دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

ایک نیوز: فیروزوالہ کے نواحی گاؤں گالو دھیاں میں دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک 1 دیہاتی زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیروزوالہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے نواحی گاؤں گالو دھیاں میں دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں  2 ڈاکو ہلاک اور  1 دیہاتی شدید زخمی ہو گیا۔  ڈاکو پولٹری فارم پر ڈکیتی کر رہے تھے کہ دیھاتیوں نے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر لیا۔ جس کے بعد  ڈاکوؤں نے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولٹری فارم کا مالک بھی شدید زخمی ڈاکوؤں کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے فوری علاقہ کی ناکہ بندی کر لی دیھاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 1 دیہاتی زخمی ہوا۔  ہلاک ڈاکو کی شناخت علی شیر اوڈھ کے نام سے ھو گئی ڈاکو علی شیر اوڈھ ڈکیت درجن سے زائد ڈکیتی  کی وارداتوں ،راھزنی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔پولیس نے ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیاں اور زخمی دیھاتی کو ہسپتال منتقل کر دیا