ایک نیوز: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت ہوگئی۔ بینکنگ کورٹ میں سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان و دیگر کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شریک ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول کے وکیل راجہ قدیر جنجوعہ نے تاریخ تبدیلی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔
فاضل جج نے حکم نامے میں کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آئندہ سماعت 10 کی بجائے 15 فروری کو ہوگی۔ اس سے قبل عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کی تھی۔