ریلوے رابطہ ایپ شروع نہ کرپانے پر افسوس ہے، سعد رفیق

ریلوے رابطہ ایپ شروع نہ کرپانے پر افسوس ہے، سعد رفیق
کیپشن: Sorry for not being able to start the railway contact app, Saad Rafiq(file photo)

ایک نیوز: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کی ہے۔ 

دوران پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے نے ریلوے بجٹ کو الٹا کر رکھ دیا۔ سیلاب کے نقصانات کا 40 ارب نہیں مل سکا۔ تنخواہیں اور پینشن کے لئے رکاوٹ ہے۔ ایک ارب 24 کروڑ دینا تھے جلد ادائیگیاں ہو جائیں گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرین لائن 10 دن میں اچھا ریونیو دے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریلوے کی دو ہزار چھ سو دکانیں کرائے پر دے رہے ہیں۔ زرعی زمینوں کو دوبارہ لیز پر دے رہے ہیں۔ جس سے ریلوے کو 3 ارب روپے کا ریونیو ملے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ وفاق سے بوسٹر ڈوز لینے جا رہے ہیں تاکہ تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو سکے۔ آپٹک فائبر لگانے والوں سے کرایہ لیں گے۔ ریلوے کو برانڈنگ سے اچھی آمدن ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت کی وجہ سے ٹرینوں کے کرائے بڑھانا ہوں گے۔ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ساڑھے پانچ ارب کا اضافی خرچ ہو گا۔ 

انہوں نے رابطہ ایپ شروع نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ کوئی بھی حکومت خوشی سے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھاتی۔ یہ گند کسی اور کا ہے جو ہمیں صاف کرنا پڑ رہا ہے۔ کوئی شک نہیں مہنگائی ناقابل برداشت ہو گئی ہے۔ ساری دنیا میں دکانیں جلدی بند ہو جاتی ہیں لیکن پاکستانی تاجر ایسا نہیں کرتے۔