ایک نیوز: ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹرز کمپنی نے اپنا پلانٹ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
انڈس موٹرز کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع کے مطابق انڈس موٹرز اور اس کے وینڈرز یکم فروری سے 14 فروری تک پیداوار بند رکھیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے انڈس موٹرز کمپنی 15 فروری سے سنگل شفٹ میں پیداوار کا آغاز کرے گی۔انڈس موٹرز نے گزشتہ سال دسمبر میں بھی پرزہ جات کی درآمد میں پیش آنے والے مسائل کے باعث 10 روز کے لیے اپنا پلانٹ بند کیا تھا۔