ایک نیوز: گیمبر میں رات 12 بجے پولیس کے ہاتھوں ایک دیہاتی شخص کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق چک سپرا سے پولیس یوسف والا سرفراز نامی شخص کو اٹھا کر لے گئی اور دو گھنٹے بعد اس کی ڈیڈ باڈی گھر بھیج دی۔ورثا نے مقتول کی ڈیڈ باڈی جی ٹی روڈ پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا جہاں ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ہمارے بندہ پولیس تشدد سے مرا ہے جب تک ہمیں انصاف نہ ملا ہم اپنی ڈیڈ باڈی نہیں اٹھائیں گے۔ڈی پی او ساہیوال سلیم صادق بلوچ بھی موقع پر پہنچ گئے اور ورثا کو یقین دہانی کروائی کہ اگر اس میں کو پولیس اہلکار ملوس ہوا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاۓ گی اور ورثا کو ہر حال میں انصاف دلایا جاۓ گا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-31/news-1675163014-8554.mp4
واضع رہے کہ کراچی کے علاقہ اتحاد ٹاؤن میں کار پر فائرنگ سے رفیع اللہ نامی شہری قتل ہوا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا تھا کہ دوست نے خاتون ڈانسر کی وجہ سے دوست کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ دو دوستوں کے درمیان خاتون ڈانسر سے دوستی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ قتل سے قبل مقتول اور اسکے دوستوں نے ڈیرے پر نائٹ ڈانس پارٹی رکھی تھی۔ پارٹی کے بعد رفیع اللہ صبا نامی خاتون کو اپنے ساتھ کارمیں بٹھاکر لے جارہا تھا۔صبا مقتول کے دوست نورزمان کی دوست بھی رہ چکی ہے۔ نور زمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رفیع اور صبا کا پیچھا کیا اور موقع ملتے ہی اپنے ساتھیوں کیساتھ کار پر فائرنگ کی جس سے رفیع اللہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقع کے بعد سے صبا خاتون،نور زمان اور اسکے دوست غائب ہیں۔