ریلوے کی نااہلی: آٹومیٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ کے حوالے سے مذاکرات ناکام

Jan 31, 2023 | 15:59 PM

ایک نیوز: ریلوے کی نااہلی کی وجہ سے آٹومیٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ کے حوالے سے بین الاقوامی کمپنیوں سے کیے جانے والے مذاکرات ناکام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے نے رابطہ ایپ کے لئے طریقہ کار طے کئے بغیر دو کمپنیوں کو بلالیا۔ ذرائع کے مطابق چائنیز کمپنیوں نے ریلوے کی بےجا شرائط و ضوابط کو ماننے سے انکار کر دیا۔ رابطہ ایپ کے لیے ایزی وے کمپنی لمیٹڈ اور نورینکو انٹرنیشنل کوآپریشن لمیٹیڈ سے معاہدہ نہ ہوسکا۔  

ذرائع کے مطابق ریلوے موبائل ایپ رابطہ سے مسافروں کو گھر بیٹھے ٹکٹ بکنگ، ٹیکسی اور ہوٹل بک کروانے میں مدد ملے گی۔ ایپ سے پارسل کی بکنگ اور ٹریکنگ  ٹریس بھی ممکن تھا۔ ہر ٹکٹ پر کمپنی نے 9 روپے اضافی چارج کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ریلوے ہر چارج پر 13 فی صد کمیشن مانگ رہا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں نے ریلوے کو اتنی زیادہ کمیشن دینے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں