ایک نیوز: ہارون آباد کے علاقہ فقیروالی کے قریب دھند کے باعث مویشیوں سے بھرا ٹرک سکول وین سے ٹکرا گیا جس سے ایک طالبہ سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہارون آباد کے علاقہ فقیروالی کے گاوں 39 سکس آر کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹرک سکول وین سے ٹکرا گیا حادثہ کے باعث ایک طالبہ سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں امیر محمد،عیشا مریم،محمد اشرف،عدیل،مرتضی اورآصف شامل ہیں۔
ریسکیو انچارج لیاقت علی کے مطابق ایک شخص شدید زخمی ہوا ہےجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے گئی ہےدھند زیادہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا جس میں سکول کے بچے محفوظ رہے صرف سکول وین سے ایک طالبہ بچی عیشاء مریم معمولی زخمی ہوئی ہے جسکو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
واضع رہے کہ موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث ایک اور مسافر بس حادثے کو شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ترجمان موٹروے پولیس نے بیان جاری کیا ہ تھا ے کہ ایم 2 پر کلرکہار کے نزدیک ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث مسافر بس پر قابو نہ رکھ سکا تھا جس کی وجہ سے بس الٹ گئی تھی۔ حادثے کے نتیجہ میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوئے تھے ۔ ایک دوسرا ٹریفک حادثہ بھکر میں پیش آیا تھا۔جہاں تیز رفتار بس سامنے آنے والی کار پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔ حادثہ بھکر کے ایم ایم روڈ چاندنی چوک کے قریب پیش آیا تھا۔راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار مسافر بس اوور ٹیک کے دوران سامنے آنے والی کار پر چڑھ گئی تھی۔