لاہور کے پرائیویٹ سکولوں کیلئے بڑی خبر

Jan 31, 2023 | 15:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور کے آٹھ ہزار سے زائد پرائیوٹ سکولوں کیلئے اچھی خبرسامنے آگئی ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیوٹ سکولوں کو بغیر اجازت لیے غیرنصابی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔  

رپورٹ کے مطابقایجوکیشن اتھارٹی نے دو ہفتے قبل پرائیوٹ سکولوں پر بغیر اجازت غیرنصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کی تھی۔ جس کے بعد  اب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے غیرنصابی سرگرمیو ں پرپابندی کے حوالے سے جاری کیا گیا نوٹفیکیشن کو منسوخ کردیا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیوٹ سکولوں کو بغیر اجازت لیے غیرنصابی سرگرمیوں کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔  اتھارٹی کی جانب سے نوٹفیکیشن کی منسوخی کے حوالے سے تمام پرائیوٹ سکولوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضع رہے کہ پرائیویٹ سکولوں میں بغیر اجازت غیر نصابی سرگرمیاں کرانے پر پابندی لگادی گئی تھی۔  پرائیویٹ سکولوں میں غیر نصابی سرگرمیاں کرانے کیلئے اجازت لینا ضروری کیا گیا تھا۔ کہا گیا تھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں کرانے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی کو درخواست لکھنا ہوگی ایجوکیشن اتھارٹی درخواست پر اجازت نامہ جاری کرے گی بغیر اجازت غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کرانے والے سکولوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں