ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید اور چئیرمین سینٹ کے درمیان سینٹ اجلاس میں دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ کے مطابق مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں اگر کچھ نہیں کرسکتے تو قومی حکومت کا اعلان کردیں۔ چئیرمین سینٹ اور رضا ربانی مل کر قومی حکومت کا اعلان کردیں۔ چیئر مین سینٹ کا کہنا تھا کہ اپ اپنی سی وی دے دیں جس پر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ میری ایک ہی صفحہ کی سی وی ہے۔