ایک نیوز : لاہور کے علاقہ ڈیفنس بی کے ایک گھر میں 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس میں حفاظت کے لئیے رکھے گئے کتے خاتون کا چہرہ نوچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں 35 سالہ فاریہ گھر میں پرسرار طور پر مردہ پائی گئی جو کہ کرائے کے مکان میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فاریہ نے اپنی حفاظت کے لئے گھر میں کتے رکھے تھےاور گھر میں موجود کتے فاریہ کا چہرہ کھا گئے ہیں۔ لاہور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ لاہور سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔ سی سی پی او لاہورْ کا کہنا ہے کہ لاہور میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی مدد سے موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ہے۔