جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر مل گیا، سی سی پی او محمد اعجاز خان

Jan 31, 2023 | 13:35 PM

ایک نیوز: پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد کا سر پولیس کو مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ 

سی سی پی او نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو۔ پولیس لائنز میں ایف آر پی، ایس ایس یو، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی سمیت 8 سے زیادہ یونٹس کے دفاتر ہیں۔ یومیہ 15سو سے 2 ہزار اہلکار پولیس لائنز آتے اور جاتے ہیں۔

محمد اعجاز خان نے بتایا کہ ہال پرانا تھا جس میں بیمز تھیں، باقی مسجد نئی بنائی گئی تھی۔ ہال میں دھماکہ سے لہریں نکلیں جبکہ آگ نے بھی نقصان پہنچایا۔ مسجد کی دیوار گرنے سے زیادہ نقصان ہوا۔ تاہم سی ٹی ڈی کیس کی تفتیش کررہی ہے۔

مزیدخبریں