پاکپتن:اوباش نوجوانوں کی کم عمر لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش ، تشدد کرکےفرار

پاکپتن:اوباش نوجوانوں کی کم عمر لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش ، تشدد کرکےفرار

ایک نیوز: پاکپتن میں اوباش نوجوانوں نے  گن پوائنٹ پر کم عمر لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کی کوشش کی اور  ناکامی پر ملزمان نے کم عمر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق واقع تھانہ صدر کے علاقہ 16 ایس پی میں پیش آیا جہاں ملزمان عمران، اکرام اورعرفان گروپ نے محنت کش نور محمد کی 14 سالہ کم عمر بیٹی عائشہ بی بی کو اغواء کیا اور قریبی احاطہ میں لے جا زیارتی کی کوشش کرنے لگے ۔مزاحمت پر ملزمان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے شورواویلہ اور اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ متاثرہ بچی کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضع رہے کہ سرگودھا کے نواحی گاؤں میں بھی ایک واقع پیش آیا جس میں 3 اوباش نوجوانوں نے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کی کوشش کی اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ میانی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی 17 سالہ بیٹی گھر کا سودہ لے کر واپس آرہی تھی تو 3 ملزمان نے اسے اغوا کرلیا اور اسے اپنے گھر لے گئے جہاں پر انہوں نے زیادتی کی کوشش کی تھی ۔

اس دوران ملزمان نے لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں وائرل کر دی۔