مکی آرتھر نہیں تو کوئی بھی نہیں، ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم

Jan 31, 2023 | 13:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واضع رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کیلئے تبدیلیاں کرتے ہوئے ہیڈ کوچ کی بجائے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کر وایا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے جس کے بعد  پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں بلکہ اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی اور  مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے جو تمام معاملات دیکھیں گے۔

مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران پاکستان ٹیم کے ساتھ دستیاب نہیں ہوا کریں گے۔متوقع معاہدے کے تحت مکی آرتھر  ورلڈ کپ 2023 اور دورہ  آسٹریلیا پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ پی سی بی نے مکی آرتھر کیلئے چیف آف اسٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے  جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل منیجر ریحان الحق کو بطور  ٹیم منیجر تعینات کیے جانے کا امکان  ہے۔ریحان الحق بنیادی طور پر مکی آرتھر کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کریں گے۔

 پی سی بی نے مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور  فیلڈنگ 3 اسسٹنٹ کوچز  رکھے گا، گرانٹ بریڈ برن کو  بطور فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گرانٹ بریڈ برن نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ  آف ہائی پرفارمنس کوچ بھی رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن 2018 سے جون 2020 تک فیلڈنگ کوچ رہےہیں۔ گرانٹ بریڈ برن اکتوبر 2021 میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ سے دستبردار ہو گئے تھے۔مکی آرتھر کے اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور آنے کا امکان بھی ہے ۔

مزیدخبریں