الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو نیا خط لکھ دیا

Jan 31, 2023 | 12:45 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: صوبائی عام انتخابات سے متعلق نئی اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوبارہ خط لکھ دیا گیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر ابھی تک گورنر کے  پی کے کی جانب سے  بھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنر کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن 24 جنوری کو دونوں گورنرز کو خط لکھ چکا ہے مگر تاحال الیکشن کمیشن کو جواب موصول نہیں ہوا۔

مزیدخبریں