اسرائیل اور فلسطینی تنازع کا واحد راستہ دو ریاستی حل، امریکا

Jan 31, 2023 | 12:40 PM

ایک نیوز : امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے یروشلم کے دورے کے دوران اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ  اسرائیل اور فلسطینی تنازع کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہودی عبادت گاہ پر ایک فلسطینی شہری کی جانب سے کیے گئے حملے کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی اسرائیل کو ردعمل میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی اور بدلہ نہ لینے پر زور دیا۔
زیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ تشدد کو بڑھاوا دینے کے بجائے اس کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں پر فائرنگ حملے سے بھی بڑھ کر تھی کیونکہ یہ کسی کے عقیدے پر بھی حملہ تھا۔ ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کی بھی مذمت کرتے ہیں جو ان دہشت گردانہ کارروائیوں پر خوشی مناتے ہیں جن میں معصوم لوگوں کی جانیں جاتی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ حملے کا شکار کون ہے اور اس کا عقیدہ کیا ہے۔ مزید معصوم لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی کوئی جواب نہیں۔اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اس عزم کو دہرایا کہ اسرائیل اور فلسطینی تنازع کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔
منگل کو امریکی وزیر خارجہ فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔
 

مزیدخبریں