الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج: عمران خان کی ضمانت میں توسیع

Jan 31, 2023 | 12:16 PM

ایک نیوز: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی استدعا عدالت نے قبول کرلی۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس پر سماعت کی۔ 

عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ بابراعوان نے عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کروانے کی استدعا کردی۔ اس کے ساتھ ہی بابراعوان نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کردی۔

جس کے بعد عدالت نے عمران خان کی 10 فروری تک ضمانت میں توسیع کردی۔ 

اس موقع پر جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے 10 فروری کو عدالت پیش ہوناہے؟ بابر اعوان نے کہا کہ جی آئیں گے، لیکن 48 گھنٹے پہلے عمران خان کی پیشی کے حوالے سے آگاہ کر دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 48 گھنٹے قبل اس لیے بتائیں گے تاکہ کوئی ہائپ نہ بنے۔

اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ اگر عمران خان آئیں گے تو فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کریں گے۔ 

مزیدخبریں