ایک نیوز: قصور بار کے سینئر وکیل اسلم جوئیہ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق وکیل اسلم جوئیہ پر حملہ منڈی موڑ کےقریب قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ جان کی بازی ہار گئے ۔ حملے میں جاں بحق ہونے والے وکیل کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق اسلم جوئیہ اپنی گاڑی پر گھر جا رہا تھا نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس کے بعد سینئر وکیل کے قتل کے خلاف آج قصور بار میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا گیاہے۔ سینئر وکیل اسلم جوئیہ کا پوسٹ مارٹم مکمل نماز جنازہ 2 بجے کالج گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
واضع رہے کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں وکیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ایڈووکیٹ شیخ عمران کو بچوں کے سامنے گولیاں ماری گئیں تھی۔ مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکالت کرتے تھے۔ پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا تھا۔ واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرکے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا حکم دیا تھا۔وکلاء نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کے قتل کے خلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔