ایک نیوز: جہلم میں پیر کھارا کے قریب مٹی کا تودا گرنے سے نرومی ڈھن واٹرسپلائی ٹوٹ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹرسپلائی ٹوٹنے سے 32 سے زائد گاؤں میں پانی کا بحران پیدا ہو گیاہے۔ نرومی ڈھن واٹرسپلائی 16انچ کے پائپ کا 3 ہزار فٹ کا حصہ متاثر ہوا ہے۔پہاڑی تودہ گرنے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر لیاہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-31/news-1675147828-4391.mp4
واضع رہے کہ بہاولپور میں ایشیاکی سب سے بڑی کچی آبادی ٹبہ بدرشیر میں 14 کروڑوں روپے کی لاگت سےمیگاپراجیکٹ میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے میگاپراجیکٹ کے تحت واٹرسپلائی لائنیں بچھائی گئیں تھی،جن میں ناقص غیر معیاریمٹیریل استعمال کیاگیاتھا جس کے باعث یہ لائنیں آئے روز جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتی تھیں جس سے شہریوں کوپانی کی فراہمی بندہوجاتی ہے۔
واٹرسپلائی لائن کے ساتھ سیوریج کی لائنیں بھی تھی جہاں سے گنداپانی ان میں داخل ہوجاتاتھا اورشہری ایسے مضرصحت پانی پینے پرمجبورہوجاتے جس کی وجہ سے مکین بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں لیکن انتظامیہ کی بے حسی کے باعث علاقہ میں بدترین صورتحال ہے۔