ایک نیوز: میاں چنوں میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جس سے ایک شخص قتل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق میاں چنوں تھانہ صدر کے گاؤں 123پندرہ ایل میں بچوں کا جھگڑا ہوا عبدالرزاق بچوں کا جھگڑا ختم کروا رہا تھا کہ عبدالرحمن طوطی نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی ضد میں آکر عبدالرزاق شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو دوران سرچ آپریشن ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے۔
دوسری جانب منکیرہ نواحی علاقے غوث آباد میں درختوں کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کا تنازعہ چچا کزن کے درمیان پیش آیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
واضع رہے کہ سرائے عالمگیر سرکل میں بھی ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ پیش آیا تھا کہ بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے تھے۔مسلح افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔واقعہ سے قبل بچے آپس میں کھیل رہے تھے کہ ان میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا تھا۔ مقتول عمران نے نوید کو تھپڑ مارا جس کے بعد بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیاتھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان قتل کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئےفائرنگ کرتے ہوئےفرار ہو گے ہیں جن کی تلاش ابھی جاری ہے۔
پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ صدر نے 7 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا تھا،مقتول شہر میں بجلی کی دکان پر کام کرتا تھا۔