چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ تقسیم ، جہانگیر ترین شوگر ملز سب سے آگے

چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ تقسیم ، جہانگیر ترین شوگر ملز سب سے آگے

سدھیر چودھری: کین کمشنر پنجاب نے چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ شوگر ملوں میں تقسیم کردیا ہے جس میں سے سب سے زیادہ کوٹہ جہا نگیر ترین کی شوگر مل کو دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کین کمشنر پنجاب نے ملک بھر میں سب سے پہلے پنجاب کی شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ مختص کر دیا ہے۔  ای سی سی نے صوبائی سطح پر چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ شوگر ملوں کو تقسیم کرنے کی ذمہ داری کین کمشنرز کو دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 26 جنوری کو اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی  جس میں سے  پنجاب کو 61 فی صد، سندھ کو 32 اور کے پی کے کو 7 فی صد چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ دیا گیا۔ 

   پنجاب کی شوگر ملیں ایک لاکھ 52 ہزار 5 سو میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کر سکیں گی۔ کین کمشنر پنجاب زمان وٹو  کا کہنا ہے کہ  پنجاب کی 41 شوگر ملوں کو گنا کرشنگ کی بنیاد پر چینی ایکسپورٹ کا کوٹہ تقسیم کرنے کا آرڈر جاری کر دیا گیاہے۔ چینی ایکسپورٹ کوٹہ کی دستاویزات کے مطابق چینی ایکسپورٹ کرنے کا سب سے زیادہ کوٹہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون کو 9 ہزار 442 میٹرک ٹن دیا گیا  ہے۔  سب سے کم چینی ایکسپورٹ کا کوٹہ جی بی پرائیویٹ لیمیٹڈ کو 53 میٹرک ٹن ملا۔ دستاویزات کے مطابق حمزہ شوگرملزکو 9429، اتحاد6662، جے ڈی ڈبلیو6867 اور رحیم یار خان کو 6978 میٹرک ٹن کوٹہ دیا گیا۔   شیخوشوگرملز6431،فاطمہ5045،لیہ5092،مدینہ5966، رمضان 5360 اور ٹؤ سٹارز کو 5483میٹرک ٹن کوٹہ ملا۔ اشرف شوگر ملز4566،ہنزہ4044،انڈس4254،تاندیلیانوالہ4683،المعیز3011 اورہنزہ ون شوگر ملز کو 3290میٹرک ٹن کوٹہ ملا۔ کشمیرشوگرملز3067،نون3194،سفینہ3631،تاندیلیانوالہ ون3325 اورچنارشوگر ملز کو2981میٹرک ٹن کوٹہ ملا۔ دریاخان شوگرملزکو2968،طارق2608،آدم2376،جوہرآباد2487،پاپولر2415،شاہ تاج2942اورایس ڈبلیوکو2345میٹرک ٹن کوٹہ دیا گیا۔ شکرگنج شوگرملزکو2035،شکرگنج ٹو1807،حق باہو1807،بابافرید1725 اور پتوکی شوگر ملز کو 1856میٹرک ٹن کوٹہ دیا گیا۔ رسول نوازشوگرکو1714،سیون سٹار1766،عبداللہ1947اورمکہ شوگر ملز کو 512 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ دیا گیا ہے۔