الیکس ہیلز کا پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ

الیکس ہیلز کا پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ

ایک نیوز: انگلش بلےباز ایلکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی کی بجائے  پاکستان سپر لیگ   کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے  مطابق انگلش بلے باز ایلکس ہیلز بنگلا دیش کے خلاف ہونے والی سیریز نہیں کھیلیں گے بلکہ  وہ سیریز کے بجائے  وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے اور انہیں پی ایس ایل کھیلنے کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

واضع رہے کہ انگلینڈ کو یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے جس میں بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پرہیلز کو ون ڈے کے 5 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی کے ڈھائی ہزار پاؤنڈز ملنا تھے لیکن  پی ایس ایل کے میچز مِس کرنے پر ایلکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ نا تھا۔ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ   منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ  کے 8 ویں ایڈیشن کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔  پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے،۔میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر ہی وویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔ 

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 

34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز  جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔