ایک نیوز: سعودی عرب نے پشاور مسجد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پُر امن لوگوں کو دھمکانے اور بے گناہوں کا خون بہانے جیسی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی خواہ اس کے مقاصد ومحرکات کچھ بھی ہوں، ان کے خلاف سعودی عرب برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
مملکت سعودی عرب کی طرف سے سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان میں پشاور کی ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) January 30, 2023
وزارت خارجہ نے عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، https://t.co/15TERKNuSI
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزارت متاثرین کے اہلِ خانہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔