ایک نیوز : یوکرین کے وزیراعظم نےدعویٰ کیا ہے کہ مغربی ممالک جلد ہی انہیں لڑاکا طیارے بھی فراہم کر دیں گے۔
ذرائع کے مطابق یوکرین کے وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک سے طیارے ملنے کے بعد روس کے خلاف اپنی لڑائی میں مزید آسانی ہوجائے گی۔انہوں نےکہا کہ ان طیاروں کیلئے یوکرین کے پائلٹ 6 ماہ یا اس سے کچھ زیادہ عرصے تک تربیت حاصل کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی حکام پینٹاگون پر زور دے رہے ہیں کہ یوکرین کو جدید F-16 طیارے فراہم کر دیے جائیں۔
دوسری جانب اطلاع ہے کہ جرمن چانسلر نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔