ایک نیوز: ہر کالونی میں گھروں کے اندر گاڑیاں پارک کرنے کے لیے جگہ بنائی جاتی ہے مگر امریکہ میں ایک ایسی کالونی ہے جہاں ہر گھر میں ہوائی جہاز پارک کرنے کی جگہ ہے۔ اس شہر میں سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیںا ور وہ انہی پر روزانہ کام پر آتے جاتے ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع کیمرون ایئرپارک نامی شہر ہے، جس کے متعلق ایک ٹک ٹاک صارف @thesoulfamilyنے دنیا کو حقائق بتا کر حیران کر دیا ہے۔
ٹک ٹاکر اپنی ویڈیو میں بتاتا ہے کہ جس طرح ہمارے گیراج میں کاریں کھڑی ہوتی ہیں، کیمرون ایئرپارک کے رہائشیوں کے گیراج میں ہوائی جہاز کھڑے ہوتے ہیں اور جس طرح ہم کاریں استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ جہاز استعمال کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں کیمرون ایئرپورٹ کے گھروں کے گیراج اور سڑکیں دکھائی گئی ہیں۔
یہ سڑکیں کسی ایئرپورٹ کی مانند ہوتی ہیں جہاں لوگوں کے گھروں کے باہرکاروں کی طرح چھوٹے چھوٹے طیارے کھڑے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اپنی نوعیت کی یہ واحد کمیونٹی نہیں ہے۔ امریکہ میں ایسے کئی قصبات ہیں جہاں ہوائی جہاز رکھنا اسی طرح معمول کی بات ہے جیسے باقی دنیا میں کاریں رکھی جاتی ہیں۔