بلاول بھٹو اسلام آباد آئیں،مطلع صاف ہوگا، وزیر داخلہ شیخ رشید

بلاول بھٹو اسلام آباد آئیں،مطلع صاف ہوگا، وزیر داخلہ شیخ رشید
راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹواسلام آبادآئیں،مطلع صاف ہوگا۔
شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو کے اسلام آباد آنے سے مطلع ابرآلودنہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان کواسلام آبادآنے کاشوق ہے، مولانافضل الرحمان اسلام آبادآنے کاشوق پوراکرلیں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے دیگرارکان کوحالات کی سنگینی کااندازہ ہے۔چین کوپاکستان کی آئی ایم ایف کے پاس جانے پرکوئی اعتراض نہیں،آئی ایم ایف کے پاس جاناہماری مجبوری ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ عدم اعتماد کی بات کرنیوالوں کوپتا ہونا چاہیے بندے لانے ہوتے ہیں ،لانگ مارچ اوردھرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،کابینہ میں ایمرجنسی اورصدارتی نظام پرکوئی بات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کل 5 بیگناہ کشمیریوں کوقتل کیا،مقبوضہ کشمیر والے آسمان یا پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرجوش و جذبے سے منائیں گے۔
شیخ رشید نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہواہے، بی این اے،کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کا مل کرمقابلہ کرینگے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ پہلے ہی کہاتھااسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ سے منظورہوگا، اپوزیشن کے15 ارکان عمران خان کیساتھ ہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم 3 فروری کودورہ چین کیلئے جارہے ہیں، دورے سے خطے کے مستقبل کے معاملات میں پیشرفت ہوگی۔