وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے سوشل میڈیا پرجاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار آج ریٹائرہو رہے ہیں، انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی سٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ جسٹس گلزار نے یہ تاریخی اسٹینڈ ایسے وقت میں لیا، جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، آپ جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سال سپریم کورٹ میں 5 جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیے، اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہو گا۔
فواد چودھری کا مزید کہناہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔