2024 میں خوارج ، دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں 

Dec 31, 2024 | 20:52 PM

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیرقیادت سال 2024 میں پاکستان کے لیے پاک فوج کی خدمات کے تناظر میں خوارج ، دہشت گردوں کے لیے واضح پالیسی کی بدولت رواں سال آپریشنز میں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سال 2024کےدوران 59,775 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 925 دہشت گردبشمول خوارج کو ہلاک کیاگیا اور سیکڑوں گرفتار کیےگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ افواجِ پاکستان، انٹیلیجنس، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز کر رہےہیں، سال 2024 میں ان آپریشنز کے دوران 73 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو  ہلاک کیاگیا، ہلاک دہشت گردوں میں فدا الرحمان عرف لعل، علی رحمان عرف طحٰہ سواتی اور  ابو یحییٰ شامل ہیں۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14مطلوب دہشت گردوں نےہتھیارڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا، دو خودکش بمباروں کو گرفتار کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔ 

آرمی چیف دہشت گردوں، خوارج، ان کے سہولت کاروں کےبارےمیں دو ٹوک مؤقف رکھتے ہیں اور غیرملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشت گردوں کےخلاف توانا  آواز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے آزادانہ دہشت گرد کارروائیوں  پر تحفظات ہیں، ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت ہمارے لیے افغانستان پر مقدم ہے۔ 

مزیدخبریں