ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی  

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی  
کیپشن: Big drop in LPG prices

ایک نیوز: اوگرا نے جنوری 2025 کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی ۔  

اوگرا  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کی کمی کر دی گئی ، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر  ہوگئی۔  

 ایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی قیمت میں47 روپے43 پیسے کی کمی ہوئی،   11.8 کلوگرام کا گھریلوسلنڈر کی قیمت 2 ہزار 953 روپے  ہوگئی۔