کاروبار کااختتام ، ہنڈرڈ انڈیکس  میں 132پوائنٹس کمی  

کاروبار کااختتام ، ہنڈرڈ انڈیکس  میں 132پوائنٹس کمی  
کیپشن: End of business, Hundred Index down 132 points

ایک نیوز:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  جاری رہا ۔  

تفصیلات کے مطابق  کاروبار    کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

دن بھر مجموعی طور پر 464 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 234 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 188 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 1 ارب 23 کروڑ 58 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 44 ارب 17 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 116،700 جبکہ کم ترین سطح 114،804 پوائنٹس رہی  ۔