کاسمیٹک سرجری کرانےکے بعد سب ایک جیسے دکھائی دینے لگے ہیں،  نیلم منیر

Dec 31, 2024 | 16:40 PM

 ویب ڈیسک:پاکستان کی مقبول اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو اپنی خوبصورتی میں اضافے یا بڑھاپا چھپانے کیلئے  کاسمیٹک سرجری کراتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا   چاہئے اور خود کو قبول کرنا  چاہئے  ۔ 

حال ہی میں اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ وقت کے ساتھ ساتھ چہرے پر  ہونیوالی  تبدیلیوں سے متعلق بات کررہی ہیں۔

نیلم نے کہا انسان میں نفاست اور خوبصورتی عمر بڑھنے کے بعد ہی آتی ہے، انسان کو اس بات کی فکر ہرگز نہیں کرنی چاہیے کہ چہرے پر جھریاں آگئیں یا اب عمر رسیدہ لگنے لگے ہیں، یہ سب قدرتی مراحل ہیں۔

 اداکارہ کے مطابق انسان عمر بڑھنے کے ساتھ دوسروں سے مختلف لگتا ہے اور اس کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر دوسرا شخص کاسمیٹک سرجری کروارہا ہے، اس سے اب سب ہی ایک جیسے دکھنے لگ گئے ہیں۔

نیلم نے کہا کہ لوگوں میں خود اعتمادی ہونا بہت ضروری ہے کہ وہ جیسے ہیں ویسے ہی خوبصورت ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ چیزیں شوقیہ کرائی جاسکتی ہیں لیکن صرف اس لیے نہ کروائیں کہ آپ کو دوسروں سے بہتر یا جوان دکھنا ہے۔

مزیدخبریں