جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: Arrest warrant issued for suspended South Korean President Yoon Seok-yul

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر نے یون سک یول کے گرفتاری اور سرچ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مواخذے کی توثیق کیلئے   آئینی عدالت کا حکم آنا ابھی باقی ہے، معطل صدر یون سک یول کے وکیل نے کہا ہے کہ معطل صدر کے سرچ و گرفتاری کے وارنٹ غیر قانونی ہیں۔

واضح رہے سابق صدر یون سک یول 14 دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد معزول کر دیئے گئے تھے۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے 300 اراکین نے یون سک یول کیخلاف مواخذے پر ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور 204 ارکان نے ان کے مواخذے کیلئے  ووٹ دیا تھا۔