حکومت  نے ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ  دیدیا  

حکومت  نے ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ  دیدیا  
کیپشن: The government gave a New Year gift to highway and motorway commuters

ایک نیوز: حکو مت نے  ہائی وے اور موٹروے  کے ٹول ٹیکس میں  اضافہ کردیا۔  

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے  نے ٹول ٹیکس   میں اضافہ کردیا،   5 جنوری سے نئے نرخ کے حساب سے ٹول ٹیکس لیا جائے گا ۔  

 قومی شاہراؤں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا،  2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اوربڑے ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔   

ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کردیا گیا ، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے مقرر کردیا ، لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے  ہوگیا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ۔  

ملتان سے سکھر جانے والی ایم 5پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے کر دیا گیا ، ڈی جی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا ، حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ای 35 ٹول ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا ، ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس 750 سے 5550 روپے کردیا گیا ۔