ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، صحت، زراعت، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شکرگزار ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، ترکیہ بزنس کمیونٹی کیلئے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
ترک قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار ہے۔