ایک ماہ میں ایک کھرب کاٹیکس جمع،ایف بی آر نے تاریخ رقم کردی

Dec 31, 2023 | 23:58 PM

ویب ڈیسک:ایف بی آر نے ایک ماہ میں ایک کھرب روپے سے زائد کے محصولات جمع کرکے تاریخ رقم کردی۔

 دسمبر 2023 کے دوران 1021 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے۔ایف بی آر دسمبر میں جاری کئے گئے 38 ارب روپے کے ریفنڈز ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص محصولات کی وصولی 984 ارب روپے رہی۔ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے ہدف 4425 ارب روپے کے مقابلہ میں 4468 ارب روپے جمع کئے گئے۔

ایف بی آر رواں مالی سال کی ششماہی کے دوران 4468 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کئے گئے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک کھرب روپے سے زیادہ ہیں۔ایف بی آر گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاری کئے گئے 177 ارب روپے کے ریفنڈز کے مقابلہ میں اس سال 230 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔ایف بی آر درآمدات میں کمی کے دباؤ کے اثرات کو جذب کرنے کے لئے ڈومیسٹک ریونیو بڑھایا گیا۔

ایف بی آر براہ راست اور باالواسطہ ٹیکسوں کے تناسب میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ایف بی آر مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ بڑھ کر 49 فیصد ہو چکا ہے۔

ایف بی آر صرف دسمبر کے مہینے میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر ایف بی آر نے گذشتہ دو سال میں ودہولڈنگ ٹیکس کا حصہ 70 فیصد سے کم کرکے 55-58 فیصد کر دیا ہے۔

 چیئرمین ایف بی آر نے ممبر کسٹمز (آپریشنز) اور ممبر آئی آر (آپریشنز) اور ان کی ٹیموں کوبہترین کارکردگی پر مبارک باد دی۔

چیئرمین ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے مسلسل تعاون اور درست ڈیکلریشنز کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔

مزیدخبریں