ایک نیوز :سابق صدر آصف زرداری نے نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
سابق صدر اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کانئے سال پراپنے پیغام میں کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار دنیا میں امن کے لئے دعا کی ہے۔ اس وقت غزہ میں انسانیت کے قتل نے نئے سال کی خوشیوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے مظالم کے شکار ہیں۔ ہمیں ہر طرح کی شدت پسندی اور عدم برداشت کی سوچ کو شکست دے کر امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کا سامنا کر رہا ہے۔
آصف زرداری کاکہنا ہے کہ بیروزگاری اور مہنگائی نے نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی عدالت میں حاضر ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔دعا ہے کی کہ 2024ءکا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لئے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو۔
سابق صدر کاکہنا ہے کہ افواج پاکستان اور پولیس کے افسران اور جوانوں کی محنت اور قربانی سے پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات جیت کر ملک سے بھوک، بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کرے گی۔