کتنے کاغذات مسترد ہوئے ،بیرسٹرگوہرنے اعدادوشمار بتادیئے

Dec 31, 2023 | 23:20 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے کتنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے اعدادوشمار بتادیئے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے نجی ٹی وی کوانٹرویو میں انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے 380 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔ ہماری شروع سے درخواست تھی کہ جوڈیشل افسران لیے جائیں۔بعض لوگوں کے تکنیکی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔
بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ انہوں نے بتایا کہ صنم جاوید کے کاغذات پر اعتراض کرنے والے کو پتہ ہی نہیں تھا کہ اس کا اعتراض کیا ہے۔ ہم سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔ امید ہے کہ عدلیہ معاملے میں مداخلت کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہرصورت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ   بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں سے متعلق ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔ جیل اتھارٹی نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کر سکتا ہوں۔ ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارے زیادہ تر رہنماؤں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق کل سیاسی جماعتوں کے 550 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں