وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دیدی

Dec 31, 2023 | 22:51 PM

ایک نیوز :وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور  ڈیزل کی قیمتیں برقرار  رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 276 روپے 21 پیسے برقرار  رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا،لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں