ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سال نو کی آمد پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے،یقین ہے کہ2024ء پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔جذبے،عزم اورمحنت سے ہر کام ممکن ہے۔2023ء میں پوری کوشش کی کہ عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے۔ پاکستان نے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے اوراب یہ رکنے والا نہیں۔ پاکستان کا مستقبل روشن اورتابناک ہے۔ہمیں سال2023ء کو الوداع اورنئے سال2024 ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔