سال2023،یو ایس ایڈ نےمستحکم پاکستان کیلئے تعاون جاری رکھا 

Dec 31, 2023 | 21:26 PM

ایک نیوز :سال 2023 یوایس ایڈ نے پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیےمختلف شعبوں میں اشتراکی منصوبوں اور پروگراموں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھا؎

یو ایس ایڈ،حکومت پاکستان کے ساتھ پنج سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدے کے تحت 445.6 ملین ڈالرز کی گرانٹ مہیا کرے گا۔جنوری 2023، جینیوا میں''موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس میں یو ایس اے آئی ڈی کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے اضافی 100 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔ سال2023میں امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین ،قدرتی آفات سے نمٹنے اور خوراک کی دستیابی کیلئے 215 ملین ڈالر فراہم کیے۔پاک امریکہ گرین الائنس کا قیام مستقبل میں آنے والے سیلابوں کو روکنے اور شدت کم کرنے کی جانب اہم اقدام رہا

یو ایس اے آئی ڈی کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔یو ایس ایڈ کے تعاون سے اس سال صحت کے شعبے میں 30 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔

اس سال یو ایس ایڈ نے HEC کے ساتھ اشتراک میں سیلاب متاثرین طلبہ میں 600 سے زائد اسکالر شپس تقسیم کیے۔اس سال سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت یوایس ایڈ کے تعاون سے 100 اسکولوں کی تعمیر کا سنگِ میل عبور کیا گیا۔ 

سندھ میں 2024 تک 80 ہزار طلبہ یو ایس اے آئی ڈی کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعلیم سے مستفید ہونگے۔سال 2023 میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے یو ایس اے آئی ڈی نے شاہد آفریدی کے ساتھ ایک وسیع مہم چلائی ۔

جولائی میں، امریکہ نے یو ایس ایڈ کے ذریعے 'ریچارج پاکستان' کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا۔منصوبے میں موسمیاتی لچک کو بڑھانے کے لیے 77.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔اس منصوبے کا مقصد سیلاب کے خدشات اور خشک سالی کو کم کرنا اور اہم شعبوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اس سال یوایس ایڈ کے زیرِ اہتمام پاک یو ایس ڈائسپورا کانفرنسوں کے تحت متعدد اہم کاروباری شراکت داری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔یو ایس ایڈ کی انوسٹمنٹ پروموشن ایکٹوٹی کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے گرانٹس فراہم کی گئیں۔

مزیدخبریں