ایک نیوز :وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کاکہنا ہے کہ اللہ پاک پاکستان کو سلامت رکھے۔قوم کو نیا عیسوی سال مبارکبار ہو۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا پیغام میں کہنا تھاکہ پاکستان کے دم سے ہماری خوشیاں قائم ہیں۔دعا ہےکہ نیا سال سب کے لئے امن ،محبت اور خوشیاں لائے۔ انشاءاللہ نئے سال میں تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے ہم کنار ہو گی۔
چودھری انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء ، شہداء کشمیر اور شہداء فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔