ایک نیوز :ایف بی آر کی جانب سے غیررجسٹرڈ 81لاکھ 95ہزار افراد کو ٹیکس کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سال 2022کے ٹیکس کیلئے 24لاکھ 95ہزار 419،سال 2023کے ٹیکس کیلئے56لاکھ 96ہزار 590غیررجسٹرڈ افراد کونوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ان نوٹسز کے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہوگئی۔
دوسرے مرحلے میں بڑے ٹیکس دہندگان مگر غیررجسٹرڈ افراد کے ٹیلیفون،بجلی کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے۔ ایف بی آر کاروباری افراد کی طرف سے خریدوفروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا۔