اشرافیہ کا حساب اب 8فروری کو عوام کریں گے،سراج الحق

Dec 31, 2023 | 20:33 PM

ایک نیوز :امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ اشرافیہ کا حساب اب 8فروری کو عوام ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کارکنوں سے  خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک کو مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تبدیلی کے دعویداروں نے تباہ کیا۔ یہ پارٹیاں شخصی اور خاندانی بادشاہی چاہتی ہیں۔8 فروری ملک میں خاندانی بادشاہت کے خواہشمند سیاسی برہمنوں کے سوگ،کشمیر کی آزادی،ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا دن ہو گا حکمران اشرافیہ کا احتساب کوئی عدالت کر سکی نہ نیب، اب عوام ان کا احتساب کریں گے ۔ ملک میں 13.6 ارب روپے روزانہ کرپشن ہو رہی ہے، حکمران ٹولہ کے پاناما لیکس، پنڈورا پیپرز میں نام آئے۔

سراج الحق کاکہنا تھاکہ  یہ توشہ خانہ لوٹنے والے ہیں۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔عوام 8 فروری کو جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے ملک کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ کے پی بد امنی کی لپیٹ میں، اس کے باوجود صوبہ میں الیکشن کا التوا عوام کو قبول نہیں ہوگا۔

امیرجماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ بعض لوگ الیکشن ملتوی کرنے کے حامی ہیں، یہ شکست سے خوفزدہ ہیں۔جماعت اسلامی ملک میں بروقت انتخابات چاہتی ہے۔ 8 فروری کا الیکشن پاکستان کے روشن خوشحال مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ قوم کو موقع مل رہا ہے وہ چاہے تو سٹیٹس کو برقرار رکھے اور چاہے تو پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا انقلاب برپا کرے۔ عوام کے پاس ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع ہے۔

مزیدخبریں