ایک نیوز : ایدھی فاؤنڈیشن نے سال 2023 میں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، ٹریفک حادثات، خودکشی، دھماکوں، تشدد زدہ، ڈوبی ہوئی اور نوازئیدہ بچوں کی لاشوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق سال 2023میں 4 لاکھ 24 ہزار 856 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے واقعات میں 720 جاں بحق اور 3 ہزار 65 افراد زخمی ہوئے۔250 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔
مختلف دھماکوں کے دوران 27 افراد جاں بحق اور 166 افراد زخمی ہوئے۔ٹریفک حادثات میں 737 افراد جاں بحق، 11 ہزار 62 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد میں 63 فیصد حادثات موٹرسائیکل سواروں کے تھے۔ مختلف حادثات میں 631 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں اور اسپتالوں سے 222 لاوارث نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں۔ نئے قانون بنانے کے باعث نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں 2022 کے مقابلے میں کمی ہوئی۔ 1 ہزار 178 لاوارث میتوں کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی گئی۔ 575 میتوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، 130 میتوں کو ورثہ کے حوالے کیا گیا۔ 11 ہزار 750 میتوں کو غسل و کفن دیا گیا۔1 ہزار 821 میتوں کو سرد خانے میں رکھا گیا۔195 افراد نے خود کشی کی۔114 افراد کرنٹ لگنے اور 13 افراد ٹرین سے کٹ کر جاں بحق ہوئے۔23 افراد جل کر جاں بحق ہوئے۔ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ساحلی پٹی اور ندی نالوں سے 191 افراد کی لاشیں نکالیں۔