ایک نیوز :نیوایئرنائٹ پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کی اطلاع پر شہریوں کیلئے انعام کااعلان کردیاگیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کاکہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔کراچی: سادہ لباس اہلکار کیمروں کے ساتھ شہر میں تعینات کئے جائینگے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر دینے والوں کو انعام دیا جائیگا۔ سی ویو کو بند نہیں کیا جائیگا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کامزید کہنا تھا کہ ٹریفک بحال رکھنے کیلئے سی ویو پر ون وے ٹریفک چلایا جائیگا۔کراچی: پولیس اور ٹریفک پولیس امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کاکہنا ہے کہ سال نو کی آمد کے حوالے سے کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مختلف مقامات پر2600 اہلکار تعینات کردیئے۔ 2 ڈویژنل ایس پیز 7 ڈسٹرکٹ 7 ڈی ایس پیزسڑک پر ہونگے۔ 18 تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں موجود ہونگے ۔ ایسٹ ڈسٹرکٹ کے متعدد مقامات پر نفری تعینات کردی گئی۔عام شہری ہو یا سرکاری ملازم، قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
سال نو کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ ڈی ایچ اے سیکیورٹی بھی متحرک ہو گئی۔سی ویو اور اطراف کے علاقے میں پولیس اور ڈی ایچ اے سیکیورٹی کا مشترکہ فلیگ مارچ کیاگیا۔فلیگ مارچ میں کلفٹن ڈویژن اور ڈی ایچ اے سیکیورٹی کی موبائلوں کے علاوہ موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔