ایک نیوز :سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی۔
سعودی عرب کی جانب سے ماہ دسمبر کی تنخواہ کی مد میں 300 ملین روپے دیے گئے۔گزشتہ اور حالیہ مالی سال میں تنخواہوں کی مد میں سعودی عرب کی جانب سے 818 ملین کی معاونت کی گئی۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے اپنی کوششوں سے جامعہ کے ملازمین کی تنخواہوں کا انتظام سعودی فنانشل سپورٹ فنڈ کے ذریعے کیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی امداد میں بجٹ سپورٹ ، بقایا جات کی ادائیگی، مرمت کے کام، طلبا سہولت مرکز کی تشکیل اور الاؤنسز کی ادائیگی شامل ہے۔
یونیورسٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سپورٹ کی مد میں جامعہ کو سعودی عرب کی جانب سے 86 ملین پاکستانی روپے جاری کیے گئے۔